دہشت گردی کے ناسور کو مزید پھیلنے دینااجتماعی خود کشی ہے،اشرفجلالی

دہشت گردی کے ناسور کو مزید پھیلنے دینااجتماعی خود کشی ہے،اشرفجلالی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سربراہ ادارہ صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پھیلنے کا مزید موقع دینا اجتماعی خودکشی ہے آپریشن کے بغیر ملک بچانا ممکن نہیں رہامذکرات کے سوداگروں نے قوم کو لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع میں دہشت گردی کی مذمّت کرتے ہوئے کہا مذاکراتی عمل کے دوران کچھ علماءکا کردار نہایت شرمناک ثابت ہوا ہے کل جو علماءطالبان کی ملک و قوم کے خلاف جنگ کوخفیہ ہاتھ کی کارووائی قرار دیتے تھے آج ان علماءنے طالبان سے جنگ بندی کی اپیل کرکے قوم سے اپنے فراڈ کا اقرار کرلیا ہے افسوس ناک اَمر یہ ہے کہ طالبان کی طرف سے نہایت ظالمانہ کارروائیوں کی ذمّہ داری قبول کرنے کے باوجود بھی انکے حامیوں کا پھر کسی اور خُفیہ ہاتھ کے پلڑے میں سارافساد ڈالنا نہایت افسوس ناک ہے شریعت کے نام پراَنانیت کو تسکین دینے والوں کا اور خون خرابہ کرنے والوںاورپاکستان کے آئین کو غیر اسلامی قرار دینے والوں کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں پاکستان کے آئین کو غیر اسلامی قرار دینے والے عناصرسے کوئی رعائیت نہیں ہونی چاہئے ہمارا مطالبہ ہے کہ ملکی سا لمیت کے خلاف متحرک ہاتھ کاٹ دیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1