تاجروں کی لاہور ٹریڈرز الائنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،صفدر بٹ

تاجروں کی لاہور ٹریڈرز الائنس میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے،صفدر بٹ

لاہور ( اسد اقبال )کسی بھی معا شرے میں معیشت کو پروان چڑ ھانے میں تاجرریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاہم بد قسمتی سے تاجر وں کی دھڑا بندی نے تاجروں کی طا قت کو کمزور کر دیا ہے جس سے مسائل میں اضا فہ اور سر کاری ادارے ہٹ دھرمی کا مظا ہرہ کر رہے ہیں لاہور کی تاجر برادری کو ایک جھنڈے تلے متحد کر نے کے لیے لاہور ٹر یڈرز الا ئنس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے جس کانہ تو کو ئی سیا سی ایجنڈا ہے اور نہ ہی ذاتی مفادبلکہ تاجروں کی طا قت کو یکجاں کرنا اور مسائل کے حل کے لیے حکو متی ایوانو ں تک اپنی بازگشت پہنچا نا ہے ان خیا لا ت کا اظہار لاہور ٹر یڈرز لائنس کے صدر صفدر علی بٹ نے پاکستان سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا صفدر بٹ نے کہا کہ لاہور کے تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروانے کے لیے لاہور ٹر یڈرز لائنس کا وجو د میں آنا نہا یت ضروری تھا جس کا ایجنڈا لاہور کی تاجر تنظیمو ں کو ایک جھنڈے تلے متحد کر نا ہے جو تاجر رہنماﺅ ں کے ساتھ کارنر میٹنگز سمیت مارکیٹو ں میں سر کلر بھجوائے جارہے ہیں انھو ں نے بتا یا کہ لاہور کے تجارتی مراکز میں ٹر یڈرز الائنس میں تاجروں کی کثیر تعداد شا مل ہو رہی ہے جن میں اب تک لاہور کے 86بورڈز کی 450کے قر یب مارکیٹیں اور بازار شا مل ہیں جبکہ لاہور کی تاجر تنظیمو ں کے رہنماﺅ ں جن میں انجمن تاجران کے خالد پرویز ، قومی تاجراتحاد کے چوہدری فیا ض ، محبو ب سر کی، ملک عامر ، حاجی اشفا ق ، طیب میر ، ملک نثار، سلیم بٹ ،چوہد ری اعجاز و دیگر تاجر رہنماءشامل ہیںانھو ں نے کہا کہ لاہور ٹر یڈرز لائنسکے و فدکی گورنر پنجا ب چو ہدری سرور ، اراکین قومی وصو بائی اسمبلی اور سی سی پی او چو ہدری شفیق گجر سمیت سر کاری اداروں کے افسران سے ملا قات کا سلسلہ جاری ہے انھو ں نے کہا کہ لاہور ٹر یڈرز لائنس حکومت کے ساتھ ہر بہتر اقدام میں پیش پیش ہو گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1