بلاول بھٹو کی پنجاب آمد سے پیپلز پارٹی مزید مستحکم ہو گی،احمد سعید

بلاول بھٹو کی پنجاب آمد سے پیپلز پارٹی مزید مستحکم ہو گی،احمد سعید

  

لاہور(پ ر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب آمد سے پیپلز پارٹی پنجاب میں مزید مستحکم ہو گی بلاول بھٹو زرداری ملکی مسائل پر گہری نظر رکھتے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میںجمہوری اداروں کا استحکام محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیوں کا نتیجہ ہے پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اس وقت محاز آرائی کے نتائج بھیانک ہوں گے اور محاز آرائی سے جمہوری ادارے متاثر ہوں گے، محترمہ شہید بہت دوراندیشن تھیں انہوں نے حالات کے پیش نظر مفاہمت پر زور دیا اور تمام پارٹیوں کو یکجا کیا آصف علی زرداری نے اپنے پانچ سالہ دورِ حکومت میں ان ہی قدروں کو پروان چڑھایا، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے تحفظ کے لئے تجدید عہد کر رکھا ہے پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -