نفاذنظام مصطفی کی تحریک کو کامیاب کریں گے،اسد قریشی

نفاذنظام مصطفی کی تحریک کو کامیاب کریں گے،اسد قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) انجمن نوجوانان اسلام یوتھ ونگ جمعیت علماءپاکستان کے راہنمااسد قریشی نے کہا کہ امام شاہ احمد نورانی رحمتہ اللہ علیہ کے سیاسی پیروکار نوجوان نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کی تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے قائد جمعیت علماءپاکستان صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیرکی قیادت میں متحد ہیںان خیالات کا اظہار اسد قریشی نے انجمن نوجوانان اسلام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقعہ جمعیت علماءپاکستان کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد نورالمصطفیٰ نورانی ،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد زہیب بھی موجود تھے اسد قریشی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں نوجوانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا بھر پور ساتھ دیا جس کے نتیجہ میں ایک اسلامی مملکت معرض وجود میں آئی تحریک ختم نبوت ﷺاور تحریک نظام مصطفیﷺ میں بھی نوجوانوں کا کردار صف اول میں تھااب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اٹھ کھڑے ہوں اور ملک کو کرپٹ نظام سے نجات دلا کر اپنے اکابر کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے نفاذ نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کی تحریک کو کامیاب بنائیں