سرکاری ہسپتال مریضوں کیلئے وبال جان بن چکے ہیں، یاسر گیلانی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے صحت کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے سرکاری ہسپتال مریضوں کے لئے وبال جان بن چکے ہیں، ہسپتالوں میں دوائیاں ناپید ہیں، پارکنگ سٹینڈ کے نام پر لوٹ مار کی جا رہی ہے، کنٹینوں میں اشیاءخوردونوش مہنگے داموں بیچی جا رہی ہیں ، لواحقین مسافر خانے نہ ہونے کی وجہ سے کھلے آسمان تلے سردیوں کی راتیں گزارنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشر یعقوب اور UC-4 کے عہدےداران اعظم ورک، میاں اظہر محمود، عاصم ریاض، عدنان سہیل، لعل خان، حاجی سفارش ورک، امین مغل، سیف اللہ خان، راز خان، امیر خان، عاصم ورک ایڈووکیٹ، میاں صفدر، بوٹا مسیح، حاجی نذیر، حیدر گجر، رضوان اعوان، شیخ یاور اور جمشید چوہدری کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ پنجاب کے حکمرانوں کو عوام کے پیسے سے بیرونی دوروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔