مارچ کے بعد صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل ہرگز نہ کی جائے،طاہر جاوید

مارچ کے بعد صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل ہرگز نہ کی جائے،طاہر جاوید

9

لاہور(کامرس رپورٹر)پیاف نے گیس کمپنی کے ذمہ داران پر زور دیا ہے کہ گیس بحالی کے نوٹیفکیشن کے فوری بعد صنعتوں کو گیس بحال کی جائے اور 9مارچ 2014 کے بعد صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل ہرگز نہ کی جائے۔پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے وزیر اعلی کو زبردست خراج تحسین پیش کیاکہ انہوں نے بیرون ملک سے ہدایات دے کر صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کرائی ہے - ملک طاہر جاوید نے کہا کہ وزیر اعلی کا اقدام صنعت دوست ہے - تاہم ملک طاہر جاوید نے گیس کمپنی کے افسران کے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا کہ حیلے بہانوں سے زیادہ وقت صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند رکھنا چاہتے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4