بلدیاتی انتخابات آئین کا تقا ضا اور عوام کے بنیادی حقوق سے مشروط ہیں،نذیر چوہان

بلدیاتی انتخابات آئین کا تقا ضا اور عوام کے بنیادی حقوق سے مشروط ہیں،نذیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )تحریک انصاف لاہور کے رہنما نذیر احمد چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات نہ کر وا کر عدالتی احکا مات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے ۔حیلوں، بہانوں سے بلدیاتی انتخابات سے گریزجمہوری روشنی کے منافی ہے۔بلدیاتی انتخابات آئین کا تقا ضا اور عوام کے بنیادی حقوق سے مشروط ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹھے وعدوے اور دعوﺅں کے علمبردارحکمرانوں پر شکست کا خوف سوار ہے ۔جس کی وجہ سے انتخابات کو بار بار مو خر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کیلئے سر گرم عمل ہے ہم حکومت کو انتخابات سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دینگے ۔نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ تحریک انصاف عوام دوست پالیسیوں کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں واضح کا میابی حاصل کرے گی ۔