بھارتی اجناس کی درآمد سے ملکی زراعت تباہ ہو جائے گی،اعجاز چودھری

بھارتی اجناس کی درآمد سے ملکی زراعت تباہ ہو جائے گی،اعجاز چودھری

  

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب جاوید نیاز منج نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ، بھارت کی زرعی اجناس کو واہگہ کے راستے درآمد کرنے کی اجازت دے رہی ہے ایساکرنے سے پاکستانی زراعت جو پہلے ہی بدترین حالات سے گزر رہی ہے مزید تباہ و برباد ہو جائے گی رہنماﺅں نے کہاکہ بھارت میں زراعت کو سبسڈی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے زرعی اجناس کی لاگت کم ہوتی ہے، اسلئے وہ کم قیمت پر بھی اپنی جنس کوبیچ سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں ایسا نہیں ہے انہوں نے کہاکہ پہلے حکومت نے بجلی مہنگی کر کے پاکستان کی صنعت کو تباہ کیا ہے اور اب بھارت کی اجناس کو درآمد کرکے زراعت کو بھی تباہ کرنے کے درپے ہیں تحریک انصاف اس معاملے میں سخت احتجاج کرتی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی اور ٹریکٹر ڈیزل کو سبسیڈائز کیا جائے۔ زرعی آلات پر سیلز ٹیکس ختم کیا جائے اور زرعی مشینری خریدنے کے لئے کسانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -