عوامی مسلم لیگ نے یکم مارچ سے تنظیم سازی کا اعلان کردیا

عوامی مسلم لیگ نے یکم مارچ سے تنظیم سازی کا اعلان کردیا

لاہور(سپیشل رپورٹر) عوامی مسلم لیگ نے یکم مارچ سے31مئی تک تنظیم سازی کا اعلان کردیا ،شیخ رشیداس سلسلہ میںملک بھر کا طوفانی دور ہ کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس گذشتہ روز پنجاب آفس میںپارٹی چیئر مین شیخ رشید کی صدارت میں ہوا ۔ اس موقع پر پنجاب کے جنرل سیکرٹری خالد سندھو، صدر چوہدری عارف، لاہور کے صدر عبدالقدیر چوہدری،جنرل سیکرٹری امجدگولڈن چوہدری شفقت محمود سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اجلا س میں اہم فیصلے کئے گئے۔ عوامی مسلم لیگ نے یکم مارچ سے31مئی تک ملک بھر میں تنظیم سازی کے ذریعے پارٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تنظیم سازی کے لئے پارٹی چیئر مین ملک کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریںگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1