ریلوے ٹریک پر بم کا سراغ لگانے والے پٹرولرز کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان

ریلوے ٹریک پر بم کا سراغ لگانے والے پٹرولرز کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے انعام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے راجن پور ، کوٹ مٹھن کے درمیان ریلوے ٹریک پر بم کا سراغ لگانے والے ریلوے پٹرولرز کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ، وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے پٹرولر محبوب ، رسول بخش اور بچّہ ہمارے ہیرو ہیں ۔ انہیں اگلے ہفتے لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میں گارڈ آف آنر اور شیلڈ پیش کی جائیں گی۔ جمعہ کی صبح راجن پور ، کوٹ مٹھن کے درمیان نصب شدہ بم کی قبل از وقت نشاندہی سے پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس حادثے سے بچ گئی۔ تقریباً پندرہ پاو¿نڈ وزنی بم کو بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا۔ دریں اثناءوزیر ریلوے نے ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل ابرار کیلئے بھی ایک لاکھ روپے انعام اور گارڈ آف آنر پیش کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں دولاکھ روپے نقد اور نو لاکھ کے طلائی زیورات والا بیگ جسے مسافر ملت ایکسپریس میں بھول گیا تھا فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر اپنی تحویل میں لے لیا جسے بعد میں بیگ کے اصل مالک محمد یوسف نامی مسافر کے سپر دکردیا گیا۔