پرویز مشرفنے جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کی،الطافشاہد

پرویز مشرفنے جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کی،الطافشاہد

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی داخلی وخارجی پالیسیاں دیکھتے ہوئے ''سوجوتے اورسوپیاز''والے محاورے کی یادآتی ہے یازحکمران کھارہے ہیں اور جوتے بیچارے عوام کوپڑرہے ہیں جبکہ عوام کے اصرارپرجوتے مارنے والے بندے بھی نہیں بڑھائے جارہے حکومت نے اچانک طالبان کے ساتھ مذاکرات کاآغازکردیا مگر دہشت گردی نہ رکنے پراب آپریشن کاعندیہ دیا جارہاہے ،اگرآپریشن ناکام ہوگیا توحکمران پھرمذاکرات کی میزپربیٹھ جائیں گے مگربیگناہ پاکستانیوں کی اموات کاسلسلہ نہیں رکے گا حکمران دہشت گردوں کوتواپنے گلے سے لگاتے ہیں جبکہ پرویز مشرف کوہرصورت سزادینے پربضد ہیںاپنے ایک بیان میں چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کورفیق تارڑاورممنون حسین کی طرح کے صدرزیادہ سوٹ کرتے ہیں جن کی کوئی حیثیت اوراہمیت نہ ہو اوروہ ملک وقوم کی تعمیروترقی کیلئے اپناکوئی رول ادانہ کرسکیںممنون حسین کومحض سیروسیاحت کیلئے دورہ چین پربھیجا گیا ،وہ وہاں خالی ہاتھ گئے اورخالی ہاتھ واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ بھٹوخاندان اورشریف برادران کے مقابلے میں پرویز مشرف نے جان ہتھیلی پررکھ کر ملک کی حفاظت ا ورقوم کی دن رات خدمت کی ہے حکمران سوچ سمجھ کرفیصلے کرتے ہیں اورنہ ان پرکاربندرہتے ہیں ،ان کی عجلت اورمجرمانہ غفلت نے پاکستان کوتختہ مشق بنادیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1