حکمرانوں میں قومی بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں،سرفراز نیازی

حکمرانوں میں قومی بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں،سرفراز نیازی

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت کے ناقص منصوبوں سے پرتشدد واقعات کا سدباب نہیں ہوسکتانااہل حکمرانوں میں بدامنی سمیت قومی بحرانوں پرقابوپانے کی صلاحیت نہیںہے،وزیراعظم نوازشریف کاسیاسی پروگرام اورقومی ایشوزپرفوکس کلیئر نہیںملک وقوم کی ضروریات کے مطابق حکمران اصلاحات کرنے میں ناکام ہوگئے وزیراعظم نوازشریف مشیروں کے معاملے میں اس بار بھی بدقسمت ہیں ،انہیں خوشامدیو ں نے اپنے گھیرے میں لے لیاہے نوازشریف تین بار کسی نہ کسی طرح وزیراعظم کاعہدہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے مگر انہیں مردم شناسی اورمشاورت کافن نہیں آتا۔حکمرانوں کے ناقص فیصلوں نے ملک وقوم کو تنازعات اورتضادات کے سواکچھ نہیں دیا ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجہ میں میجر جہانزیب عدنان سمیت ایک فوجی جوان کی شہادت حکومت کی بیڈگورننس کاشاخسانہ ہے مذاکرات کیلئے ایک مدت مقررکی جائے اگراس دوران کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلتا توپھر کوئی متبادل راستہ تلاش کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئین شکن پرویز مشرف کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی سوالیہ نشان ہے ممنون حسین صدرمملکت ہیں مگران سے زیادہ پرویز مشرف کوپرٹوکول دیا جارہا ہے ،ایساکیوں حکومت اس کی وضاحت کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -