کریم پارک،ٹمپل روڈ تک تجاوزات کے خلاف کارروائی

کریم پارک،ٹمپل روڈ تک تجاوزات کے خلاف کارروائی

لاہور(اپنے نمائندے سے )اے سی سٹی (ایڈمنسٹریٹر )داتا گنج بخش ٹاون عبداللہ نیر خان گنڈاپوڑ کے زیر نگرانی کریم پارک ٹمپل روڈ تک دوکانوں کے باہر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی ،دکانداروں کی جانب سے مزاحمت کرنے پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی گزشتہ روز کی ہونے والی کارروائی کے دوران 40 ریڑھیاں ،15 برگر پوائنٹ،200 تھڑے،150 سیڑیاں،400 فلیکس ،200 شیڈ،2 ترپال،اور 200 گھروں کے باہر بڑھائے جانے والی سیڑھیاں گرا دی گئیں جس پر دکانداروں کی بڑی تعداد اے سی سٹی کے خلاف سراپاءاحتجاج بن گئی

مزید : میٹروپولیٹن 1