فلاح طب پاکستان اطباءکی حقیقی جماعت ہے،حکیم عمران فیاض

فلاح طب پاکستان اطباءکی حقیقی جماعت ہے،حکیم عمران فیاض

لاہور(پ ر) ملکی تعمیر و ترقی اور صحت عامہ کے حوالے سے پاکستان کے اطباءکا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے چھوٹے قصبوں و دیہات میں جہاں بھی دیکھیں صحت کے حوالے سے کوالیفائڈ اطباءاپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے اپیل ہے کہ وہ ڈی آراے کے حوالے سے ملک کے اندر خدمات سرانجام دینے والی تمام اطباءتنظیموں کو ساتھ لے کر چلے نہ کہ ایسی تنظیموں کو جو کہ صرف دواساز اداروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں اور اطباءکو وہ صرف طفل تسلیاں دے رہی ہیں اِن خیالات کا اظہار فلاح طب پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حکیم سید عمران فیاض نے اطباءکے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہونے کیا اجلاس سے پروفیسر حکیم سرفراز بھٹی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم فیصل طاہر صدیقی، حکیم سید عارف رحیم، حکیم مبارز رحیم، حکیم غلام فرید میر، حکیم فیصل نواز، حکیم الیاس دنیا پوری، حکیم سہیل یعقو ب نے بھی خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح طب پاکستان اطباءکی حقیقی جماعت ہے جو کہ اطباءکو اُن کے جائز حقوق دلانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4