ٹیکوں سے جمع فنڈبے دردی سے خرچ کرنا افسوسنا ک ہے ،عبدالعلیم

ٹیکوں سے جمع فنڈبے دردی سے خرچ کرنا افسوسنا ک ہے ،عبدالعلیم

  

 لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن اور سرکاری محکموں کی دستاویزات نے حکومتی کارکردگی اور ہونے والی کرپشن کا پول کھول دیا ہے جہاں قوانین و ضوابط کے خلاف من پسند طریقوں سے معاملات کو چلایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی ٹیکس کے پیسوں سے جمع ہونے والے فنڈز کو اس قدر بے دردی سے خرچ کرنا افسوسنا ک ہے جبکہ حکومت صرف وقت گزارنے اور من پسند افسروں کو نوازنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں عالمی اداروں اور دیگر ملکوں کی طرف سے ہماری قومی ساکھ کو وہ اہمیت حاصل نہیں ہوسکتی جس کی قومی مسائل کے حل کے لیے ضرورت ہے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں بھی بری طرح ناکام ہوئی ہے کیونکہ مالیاتی پالیسیوں کو حقائق کے مطابق تشکیل نہیں دیا گیا جس سے قومی معیشت میں بھی بہتری نہیں آسکی۔ عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی گلبرگ آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے نظام میں تبدیلی اور قومی ڈھانچے کی تشکیل نو کا اعلان کیا تھا جس کا راستہ روکنے کے لیے دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی ویسے ہی ایجنڈے پیش کردیئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انتخابی نعروں کے مطابق موجودہ حکومت نے 10فیصد بھی عمل نہیں کیا اور لوگوں کو صرف وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں پارٹی عہدیداران میاں حامد معراج، شعیب صدیقی،جمشید اقبال چیمہ ، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، نصراللہ مغل،

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -