ٹریڈ یونین کا مقصد ملازمین کے بہتر مستقبل کی جدوجہد ہے، ندیم اقبال

ٹریڈ یونین کا مقصد ملازمین کے بہتر مستقبل کی جدوجہد ہے، ندیم اقبال

  

لاہور(پ ر) آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کے چیئرمین ندیم اقبال نے کہا ہے کہ ٹریڈ یونین کی تشکیل کا بنیادی مقصد ملازمین کی فلاح وبہبود ان کے مسائل کا حل اور ان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کوشاں رہنا ہے۔ انہوں نے یہ بات سکیم موڑپر واقع زونل آفس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو محمد زاہد نائب صدر آل پاکستان ورکرز یونین کی CBAیونین میں شمولیت پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی۔ ندیم اقبال نے کہاکہ ٹریڈ یونین کے نام پر مفاد اٹھانے والوں کو یہ بات سمجھ لینا چاہئے کہ محنت کش اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ مفاد پرستوں کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے، محمدزاہد کی CBA یونین میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ شمولیت سے اب یوٹیلیٹی سٹور میں ٹریڈ یونین مزید مضبوط ہوگی اور ہم مل جل کر خدمت کے اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ تقریب سے CBAیونین میں شمولیت اختیار کرنے والے دیگر افراد کے علاوہ محمد زاہد نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -