بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ ہلاکت کیس کی سماعت

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ ہلاکت کیس کی سماعت

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج سجادرضا نے کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ ہلاکت کیس کی سماعت کی ۔ملزمان کی طرف سے نیا وکیل مقرر کرنے کے لئے مہلت طلب کرنے پر فاضل جج نے سماعت 8مارچ تک ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ پچھلی تاریخ پیشی پردونوںقیدی ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تھا ۔استغاثہ کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید ملزمان مدثر اور عامر پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال کوٹ لکھپت جیل میں قید بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کو تشدد کا نشانہ بنا تے ہوئے ہلاک کردیا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -