جوائے شاہ روڈ ساندہ میں گٹر ابل پڑے، شہری سراپا احتجاج

جوائے شاہ روڈ ساندہ میں گٹر ابل پڑے، شہری سراپا احتجاج

  

لاہور (جنرل رپورٹر) جوائے شاہ روڈ ساندہ خورد کے علاقہ میں واسا کے گٹر ابل پڑے اور پانی گلیوں میں بہنے لگا جس پر مقامی شہری سراپا احتجاج بن گئے۔ مقامی سماجی رہنما ارتضیٰ حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے کئی مرتبہ واسا کے لوکل دفتر میں شکایت کی کہ گٹر بند پڑے ہیں جس سے سیوریج کا سارا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ لیکن ایس ڈی او سمیت واسا حکام نے ہماری شکایات پر کان نہیں دھرا۔ گزشتہ روز عباس سٹریٹ نمبر 1 سمیت دیگر گلیوں میں گٹروں سے پانی باہر آگیا جس سے شہریوں بالخصوص نمازیوں کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ نماز جمعہ کے وقت تو شہریوں کا گزرنا محال ہوگیا۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ایم ڈی واسا سے سیوریج سسٹم درست کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری وسخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -