افسر شاہی پنجاب حکومت کو تباہی کیطرف دھکیل رہی ہے ،چوہدری ظہیر

افسر شاہی پنجاب حکومت کو تباہی کیطرف دھکیل رہی ہے ،چوہدری ظہیر

لاہور ( وقائع نگار )افسر شاہی پنجاب حکومت کو تباہی کیطرف دھکیل رہی ہے فروٹ وسبزی منڈی ہماری آب واجداد کے خون پسینہ کی کمائی سے بننے والی جائیداﺅں کو ملیامیٹ اور ہمارے کاروبار تباہ کرنے سے پہلے ہماری لاشوں سے گزرنا پڑئے گا ۔یہ بات فروٹ وسبزی منڈی مارکیٹ بورڈ کے صدر چوہدری ظہیر احمد نے سبزی منڈی میں ایک احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ 45سال پہلے جب فروٹ وسبزی منڈی راوی روڑ پر منتقل ہوئی تو یہاں کھیت اور جنگل تھے۔ اس جنگل کو ہمارے بزرگوں نے محنت کر کے جو کاروباری پودا لگایا اب جب اُسکا پھل کھانے کا وقت آیا تو حکومت یہ درخت کاٹنے کی کوشش کر رہی ہے جو ہم ہرگز نہیں ہونے دینگے۔ چوہدری ظہیراحمد نے مزید کہاکہ فروٹ وسبزی منڈی سے منسلک چار لاکھ افراد جو 16لاکھ افراد کی کفالت کا ذریعہ ہیں اُن میں یک دم منڈ یوں کی منتقلی کی خبر پھیلا کر افرا تفرری پھیلا کر بے روزگاری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ۔اُنھوں نے کہا کہ فروٹ وسبزی منڈی راوی روڈ لاہور کے کنارے دریائے راوی پر واقع ہے اور ہر شہری کی پہنچ میں بھی ہے ۔منڈی دور جانے سے مزید مہنگائی بڑھے گی اُنھوں نے کہا کہ اسی منڈی کو اپ گریڈ کر دیا جائے اور منڈیوں کے ارد گرد ناجائزتجاوزات ختم کر کے اورہیڈ برج بنا دیاجائے تو مزید 30سال تک یہاں کاروبار ہو سکتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت سے فروٹ وسبزی منڈی گجومتہ منتقل کرنے سے تمام آرھیتوں کو دربدر کر دیا ہے کیونکہ وہاںمنڈی مکمل طور پر فیل ہوچکی ہے ۔چوہدری ظہیر احمد نے آخر میں کہا کہ حکومت عوام کو بھیڑ بکریاں نہیں انسان سمجھے اگر ہم سے زبر دستی کی گئی اور منڈی کو منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو انشااللہ ہزاروں کی تعداد میں ہم سٹرکوں پر ضرور نکلیں گے حکومت ہمیں مارنے کی مکمل تیار ی کرلے ہم اپنے حق کے لیے مرنے کو تیا ر ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4