حکمرانوں میں خوداعتماد ی اورقوت ارادی کافقدان ہے،اشرف بھٹی

حکمرانوں میں خوداعتماد ی اورقوت ارادی کافقدان ہے،اشرف بھٹی

ٍٍٍٍٍٍٍلاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں میں خوداعتماد ی اورقوت ارادی کافقدان ہے عوام کاجمہوریت اوربیرونی سرمایہ داروں کاقومی معیشت پراعتماد بحال کرناحکمرانوں کے بس کی بات نہیںدہشت گردوں کے حملے توسمجھ آتے ہیں مگرحکمرانوں کاعوام پرمہنگائی کے ڈرون حملے کرناناقابل فہم ہے جوحکومت دہشت گردوں کے ساتھ برابری کی بنیادپربات چیت نہیں کرسکتی وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات میں پاکستان کے وقارکاخیال کس طرح رکھ سکتی ہے گیلپ سروے کی حالیہ رپورٹ بھی جھوٹ کاپلندہ ہے ،جاتی امراءرائیونڈمیں بیٹھ کربنائی جانیوالی کسی رپورٹ کوعوام تسلیم نہیں کرتے اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی نسبت مسلم لیگ (ن) کے دورحکومت میں مہنگائی اوربدامنی میں کئی گنااضافہ ہوا مگراس کے باوجود گیلپ سروے میں حکومت کی کارکردگی میں 59فیصدبہتری بتائی گئی ،ایساجھوٹ کسی کوہضم نہیں ہوگاایک طرف حکمران ریکارڈکرپشن اوردوسری طرف اپنے ناقص منصوبوں کی تعمیرکے نام پرپیسے کاضیاع کررہے ہیں میٹروبس سروس منصوبہ سفیدہاتھی ہے ،نام نہادخادم پنجاب نے عوام کی محرومیاں اور مشکلات مزیدبڑھادیں اس وقت شاہراہوں سے زیادہ ہسپتالوں کی ضرورت ہے ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کچھ کیوں نہیں کرتی

مزید : میٹروپولیٹن 4