باﺅنڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی پرامن ریلی

باﺅنڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی پرامن ریلی

  

لاہور (پ ر) بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان نے ایکشن ایڈ اور یورپین یونین کے تعاون سے سماجی انصاف کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب لاہور سے ایوان اقبال تک پرامن ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں بھٹہ مزدوروں کی رہنما اور بانڈڈ لیبر لبریشن فرنٹ پاکستان کی جنرل سیکرٹری سیدہ غلام فاطمہ، ایگزیکٹو ممبر مہر صفدر علی، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر عمران نسیم، چوہدری شوکت صدر پاکستان مزدور محاذ، سید ایاز حسین صدر بھٹہ مزدور یونین، فضل واحد صدر آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن، کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی رہنما تیمور رحمان، سعدیہ رہنما نیشنل کولیشن ایگنسٹ بانڈڈ لیبر، وکلائ، میڈیا کے نمائندگان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -