انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا

  

دبئی (سپورٹس ڈےسک) انڈر 19 ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیںکوارٹر فائنل میں آجپنجہ آزما ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے آج کھیلے جانے والے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے مدمقابل ہو گی جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اور ایونٹ میں (کل) اتوار کو شیڈول پہلے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کے جبکہ آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کے مدمقابل ہو گی۔ لیگ مقابلوں کے بعد پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، افغانستان، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں عمدہ کارکردگی کی بدولت لاسٹ فور میں پہنچی تھیں۔ متحدہ عرب امارات میں جاری میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 24 اور دوسرا 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔

 جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ یکم مارچ کو فائنل میں ہو گا۔   

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -