سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان تےسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
ڈھاکہ(سپورٹس ڈےسک) سری لنکا اور بنگلہ دیش درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ آئی لینڈرز کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم 2000ءکے بعد پہلی بار بگ تھری کرکٹرز کمار سنگاکارا، تلکارتنے دلشان اور مہیلا جے وردھنے کی عدم موجودگی میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف آخری ون ڈے کیلئے میدان میں اترے گی، سیریز میں فیصلہ کن برتری کی وجہ سے سری لنکن قائد اینجیلو میتھیوز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بگ تھری کے بغیر بنگال ٹائیگرز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ فتح کیلئے پر عزم ہیں۔ سری لنکا کی کوشش ہو گی کہ آخری میچ جیت کر بنگال ٹائیگرز کو خالی ہاتھ چھوڑے تاہم دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم اس میچ کو جیت کر سیریز کا شاندار طریقے سے اختتام کرنے کی خواہاں ہے۔