جنوبی افریقی بلے باز پیٹرسن وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے

جنوبی افریقی بلے باز پیٹرسن وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے

پورٹ الزبتھ(آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے‘ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے بلے باز پیٹرسل کا حال ہی میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا۔ میڈیکل رپورٹس کے مطابق پیٹرسن وائرل انفیکشن میں مبتلاءہوگئے ہیں اور وہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ان کی جگہ نوجوان وکٹ کیپر بلے باز کوسٹن ڈی کوک کو شامل کیا گیا ہے تاہم تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں ان کی شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی