قومی کرکٹ ٹیم ایشیاءکپ میں شرکت کیلئے آج ڈھاکہ روانہ ہوگی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)یشیا کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں آج 22فروی کو علی الصبح فلائیٹ نمبر EK 623 کے ذریئے لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگئی ۔ا یشیا کپ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں مصباح الحق کپتان ، محمد حفیظ، احمد شہزاد، شرجیل خان، شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، صہیب مقصود، فواد عالم، سعید اجمل، عبدالرحمان، جنید خان، عمر گل، انور علی، بلاول بھٹی اور محمد طلحہ شامل ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ معین خان ،باﺅلنگ کو چ محمد اکرم ،فیلڈنگ کوچ شعیب محمد اور مینجر ذاکر خان وغیرہ شامل ہیں ۔۔ کیمپ میں بیٹسمینوں اور باﺅلرز کو مخصوص ہدف دے کر پریکٹس کروائی گئی ہے۔
۔ واضح رہے کہ ایشیاءکپ کا آغاز 25 فروری سے ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 25 فروری کو سری لنکا کیخلاف کھیلے گا۔ ایشیاءکپ کے بعد بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز ہوگا۔