بگ تھری مسودے کی منظوری سے کرکٹ تباہ ہو جائے گا،للت مودی

بگ تھری مسودے کی منظوری سے کرکٹ تباہ ہو جائے گا،للت مودی

  

ممبئی (اے پی پی)انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے سابق سربراہ للت مودی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے بگ تھری ممالک کو باڈی میں زیادہ کنٹرول دینے کے فیصلے پر جذباتی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے ک اس سے کرکٹ کھیل تباہ ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ بورڈ کو انٹرنیشنل باڈی میں زیادہ اختیارات دینے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، اس مسودے کی منظوری سے کرکٹ تباہ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ محسوس کر رہے ہیں کہ ایک وقت آئے گا کہ آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سیریز کھیلا کریں گی۔

 اور دوسرے ممالک کے خلاف اپنی بی ٹیموں کو کھیلائیں گی اس سے نہ صرف کرکٹ کا معیار ختم ہو گا بلکہ اس کی مقبولیت میں بھی کمی ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -