ڈی ویلیئرزنے ٹیسٹ میں 19 ویں سنچری اور چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

ڈی ویلیئرزنے ٹیسٹ میں 19 ویں سنچری اور چھکوں کی نصف سنچری مکمل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، اس کے ساتھ ساتھ ویلیئرز نے ٹیسٹ میچوں میں چھکوں کی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ وہ ٹیسٹ میچوں میں 50 چھکے لگانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے اور دنیا کے 28 ویں کھلاڑی بن گئے۔ ویلیئرز سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے جیک کیلس بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ کے پاس ہے، انہوں نے 96 میچوں میں 100 چھکے لگائے تھے۔ پورٹ الزبتھ میں کینگروز کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ویلیئرز نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی انیسویں سنچری ہے اور اسی اننگز میں انہوں نے ایک چھکا لگا کر کیریئر کے 50 چھکے بھی مکمل کئے۔، انہوں نے اسی اننگز کے دوران کیریئر کے سات ہزار رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کیا اور نصف سنچری مکمل کرنے کے ساتھ ہی وہ نئے عالمی ریکارڈ کے مالک بن گئے۔