دانت میں معمولی درد ہے ، پریکٹس میں کسی قسم کی مشکلات نہیں ، آفریدی
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ منہ پر گیند لگنے کے باعث دانت میں معمولی درد ہے تاہم پریکٹس میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے ٹریننگ کیمپ میں بھرپور ٹریننگ کی ہے ، انشاءاللہ ایشیا کپ میں بھرپور پرفارمنس دونگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کو گزشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران منہ پر گیند لگ گئی تھی جس کے باعث وہ معمولی زخمی ہو گئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیند منہ پر لگنے کے باعث دانتوں میں معمولی زخم ہے تاہم پریکٹس کے لئے مکمل طور پر فٹ ہوں اور ٹریننگ کررہا ہوں ڈاکٹروںنے بولنے سے منع کیا تھا مگر اب رپورٹس کلیئر ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریکٹس میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی کو منہ پر گیند لگ گئی تھی تاہم ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے خوش قسمتی سے انھیں معمولی زخم آئے تھے۔