آل پاکستان قائداعظم ٹرافی جمناسٹک چیمپئن آج شروع ہوگی

آل پاکستان قائداعظم ٹرافی جمناسٹک چیمپئن آج شروع ہوگی

  

کراچی(آن لائن) سندھ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی آل پاکستان قائداعظم چیمپئن ٹرافی آج شروع ہوگی۔ دو روزہ چیمپئن شپ پاکستان سپورٹس بورڈ نیشنل کوچنگ سنٹر میں کھیلی جائے گی۔ سندھ جمانسٹک ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹس سیکرٹری امداد حسین اور سیکرٹری سرفراز عابد آرگنائزنگ سیکرٹری ہیں۔ امداد حسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ ہونے والی جمناسٹک چیمپئن شپ کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -