انگلش کر کٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے جمیکا روانہ ہوگئی

انگلش کر کٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے جمیکا روانہ ہوگئی

لندن(سپورٹس ڈےسک) اانگلش کر کٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے جمیکا روانہ ہوگئی۔ انگلش ٹیم ریگولر کپتان ایلسٹرکک کے بغیر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے میدان میں اترے گی۔ انگلش ٹیم 25 فروری کو ویسٹ انڈیز کرکٹ الیون کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ دورے کے دوران فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ ٹیم کی قیادت کرےں گے ،ایوان مورگن نائب کپتان ہوں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم دورے کے دوران کالی آندھی کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 28 فروری، دوسرا میچ 2 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 9 مارچ، دوسرا ٹی ٹونٹی 11 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی