بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

بھارتی حکومت کا آئی پی ایل کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار

  

ممبئی (اے پی پی) بھارت وزارت داخلہ نے ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے رواں برس شیڈول انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کو صاف جواب دے دیا اور انہیں لیگ کیلئے متبادل مقام تلاش کرنے کی ہدایت کر دی۔ آئی پی ایل کے حتمی شیڈول کا اعلان بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔ بی سی سی آئی کے دو سینئر حکام سیکرٹری سنجے پٹیل اور نائب صدر راجیو شکلا نے وزیر داخلہ سوشیل کمار سے ملاقات کی جس میں آئی پی ایل میں سیکیورٹی حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے ہمارے لئے آئی پی ایل میں سیکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں۔

 وہ لیگ کیلئے متبادل مقام کا انتخاب کریں۔ آئی پی ایل کے چیئرمین رنجیب بسوال نے اپنے بیان میں کہا کہ بی سی سی آئی حکام کا کہنا ہے کہ وہ عام انتخابات مکمل ہونے کے بعد لیگ کا انعقاد کریں تاہم ہم انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد ہی آئی پی ایل سات کے حتمی شیڈول کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں تاہم اگر لیگ بھارت میں نہ ہو سکی تو پھر جنوبی افریقہ متبادل مقام کیلئے فیورٹ ہو گا۔ لیگ کے مقام کا فیصلہ بی سی سی آئی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں متوقع ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -