جے پی ڈومینی کی آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری،کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل

جے پی ڈومینی کی آسٹریلیا کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار سنچری،کیریئر کے ہزار ...

پورٹ الزبتھ(اے پی پی)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جے پی ڈومینی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، سنچری کے ساتھ ہی ڈومینی نے کیریئر کے ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ پورٹ الزبتھ میں آسٹریلیا کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جے پی ڈومینی نے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔

 اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے ہزار رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کیا۔ ڈومینی کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقن ٹیم نے پہلی اننگز میں چار سو زائد رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کر لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی