پی ایچ اے نے سابق اولمپینز کی شکایات کے ازالی کےلئے کمیٹی قائم کردی

پی ایچ اے نے سابق اولمپینز کی شکایات کے ازالی کےلئے کمیٹی قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق ہاکی اولمپینز کی شکایات کے ازالہ اور ان سے قومی کھیل ہاکی میں بہتری لانے اور مصالحت کےلیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر سابق قومی کپتان اختر رسول نے کہا ہے کہ فیڈریشن تمام سابق ہاکی اولمپینز اور انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی ملک کے لیے خدمات کا بر ملا اعتراف کرتی ہے، ماضی میں اگر پی ایچ ایف کے کسی بھی عہدے دار سے ان کی دل آذاری ہوئی ہے تو اس پر افسوس اور دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک نئے جذبے اور صاف نیت کے ساتھ ہاکی میں بہتری کےلیے سب کو ساتھ لے کر چلنا چا ہتے ہیں۔

 اور ان کی مشاورت سے بہتر نتائج حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور اسی لیے انہوں نے ناراض اولمپینز سے بات چیت کے لیے ایک تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جس میں لیفٹنینٹ کرنل(ر)ظفر علی خان، سابق ہاکی اولمپینز خواجہ ذکا الدین اور افتخار سید شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان جلد اس حوالے سے اپنے کام کا آ غاز کر دیں گے۔