حمزہ شہباز کی میجر عبدالواحد شہیدکی رہائش گاہ پرآمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

حمزہ شہباز کی میجر عبدالواحد شہیدکی رہائش گاہ پرآمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

  



لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف شہید میجر عبدالواحد دانش کی رہائش گاہ پر گئے اور شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا- حمزہ شہباز شریف نے میجر عبدالواحد دانش شہید کے ایصال ثواب اور جنت میں اعلی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے لواحقین اور پسماندگان کو حوصلہ اورہمت دے- اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے میجر عبدالواحد دانش کی قوم کے لئے شہادت کو عظیم قربانی قرار دیتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ میجر عبدالواحد دانش نے اپنی جان جیسا قیمتی ترین نذرانہ دے کر اہل وطن کو ایک بہت بڑے نقصان اور المیے سے بچا لیا- انہوںنے کہا کہ پوری قوم کو میجر عبدالواحد دانش کے کارنامے اور شہادت پر فخر ہے ۔واضح رہے کہ میجر عبدالواحد دانش خانیوال کے دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 17فروری کو سی ایم ایچ میں درجہ شہادت پر فائز ہو گئے - خانیوال آپریشن کے نتیجے میں نہ صرف کچھ دہشت گرد پکڑے گئے تھے بلکہ دہشت گردوں کا ملک میں تباہی پھیلانے کا خوفناک منصوبہ بھی ناکام ہو گیا تھا- میجر عبدالواحد دانش کو کیولری گرا¶نڈ قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا-

مزید :

صفحہ آخر -