میو ہسپتال کو محکمہ خزانہ نے 81ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے

میو ہسپتال کو محکمہ خزانہ نے 81ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے

  

لاہور( جنرل رپورٹر) میو ہسپتال کو محکمہ خزانہ نے 81ملین روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں جو لاہور ائرپورٹ پر رکی ہوئی مشینری کو وگذار کروانے کے لئے ادا کئے جائیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ فنڈز کی عد م فراہمی کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے منگوائی گئی مشینری لاہور ائرپورٹ پر پڑی تھی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شہزاد نے چارج سنھبالنے کے بعد حکومت پنجاب سے رجوع کیا انہوں نے محکمہ خزانہ کو بتایا کہ فنڈز جاری نہ ہوئے تو لاہور ائر پورٹ پر پڑی مشینری ناکارہ ہو جائے گی جس پر محکمہ صحت کی سفارش پر محکمہ خزانہ نے 81ملین کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ۔

میو ہسپتال

مزید :

صفحہ آخر -