قرآنی اوراق کو محفوظ بنانے کےلئے درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

قرآنی اوراق کو محفوظ بنانے کےلئے درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے شہید اوراق کو محفوظ بنانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار امتیاز قریشی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قرآن مجید کے شہید اوراق کو محفوظ کرنے کے لئے کوئی طریقہ موجود نہیں جس پر عدالت نے قرآن پاک کے شہید اوراق کو محفوظ بنانے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -