لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 14مارچ تک ملتوی

لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 14مارچ تک ملتوی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر درخواست کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے پیپکو اور لیسکو حکام سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات نہیں کر رہی اس حوالے سے عدالتی فیصلوں کی بھی پروا نہیں کی جا رہی۔کیس کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر کارکردگی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -