عدالت کے پرائیویٹ سیکرٹریز اوراسسٹنٹس کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل ہو گی

عدالت کے پرائیویٹ سیکرٹریز اوراسسٹنٹس کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل ہو گی

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) عدالت عالیہ کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور پرسنل اسسٹنٹس کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل ہو گی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کی خواہش پر عدالتی عملہ کی استعداد کار بڑھانے کےلئے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں دوران سروس تربیتی پروگرام مرتب کئے جارہے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی سہیل ناصر کی طرف سے پہلے مرحلے میںلاہورہائی کورٹ کے پرائیویٹ سیکرٹریز اور پرسنل اسسٹنٹس کےلئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کل پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ہو گئی۔تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ سیکرٹریز میں خالد محمود، منیر احمد، محمد سرور، محمد ارشاد، محمد رفیق، جمیل حسین، محمد سعید ، اللہ دتہ میاں، ریاض احمد انجم، محمد صالح، عاشق حسین رضا، سید زاہد حسین، عبد الحمید، مقصود احمد اور عباد الرحمٰن جبکہ پرسنل اسسٹنٹس میں محمد اشرف، انور احمد نسیم، حافظ محمد آصف، ملک علی گوہر، رانا محمد یوسف خان، ذوالفقار احمد منظور، ساجد محمود، افتخار حسین، محمد جمشید اکرم، محمد ارشد، محمد آصف ، کاشف الرحمان، غلام رسول، جاوید اقبال صدیقی اور محمد جمیل محمود شامل ہیں۔

ورکشاپ

مزید :

صفحہ آخر -