کرکٹر عمر اکمل کے ڈرائیو نگ لائسنس کی منسوخی کے لئے بھجوایا گیا شوکاز نوٹس معطل

کرکٹر عمر اکمل کے ڈرائیو نگ لائسنس کی منسوخی کے لئے بھجوایا گیا شوکاز نوٹس ...

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزادہ مظہرنے قومی کرکٹ ٹیم کے رکن عمر اکمل کے ڈرائیو نگ لائسنس کی منسوخی کے لئے بھجوایا گیا شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ گزشتہ روزہونے والی کیس کی سماعت کے دوران عمر اکمل کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود سی ٹی او نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے عمر اکمل کو غیرقانونی طور پرشوکاز نوٹس جاری کیا۔ انہوں نے عدالت سے شوکاز نوٹس کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے عمر اکمل کو بھجوائے گئے شوکاز نوٹس کو معطل کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری کو 13 مارچ کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

نوٹس معطل

مزید :

صفحہ آخر -