جی ایچ کیونے بارڈر ایریا کمیٹی کے وضع شدہ قوانین کی منظوری دیدی

جی ایچ کیونے بارڈر ایریا کمیٹی کے وضع شدہ قوانین کی منظوری دیدی

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جی ایچ کیونے بارڈر ایریا کمیٹی کے وضع کئے گئے قوانین کی منظوری دے دی۔اس حوالے سے گزشتہ روز رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شکر گڑھ سے کراچی تک پاک بھارت سرحد کے ساتھ ساتھ 5میل کے علاقے میں واقع زمینوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے قوانین وضع کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں سرحد پر موجود زمین کی خرید و فروخت اور این او سی جاری کرنے کے بارے میں بارڈر ایریا کمیٹی کے وضع کردہ قوانین کی جی ایچ کیونے حتمی منظوری دے دی۔بارڈر ایریا کمیٹی کے قانونی مشیر عامر چوہان نے عدالت میں قوانین کی منظوری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور عدالت کو آگاہ کیا کہ قوانین کے تحت سرحد پر فوجیوں کو الاٹ کی گئی زمین کی خرید و فروخت کے لئے جی ایچ کیو سے این او سی کی منظوری کو لازمی قراردے دیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ این او سی کے حصول کا طریقہ کار قوانین میں واضح کر دیا گیا ہے۔

منظوری

مزید : صفحہ آخر