ریلوے ٹریک چوری کے تمام ملزمان کی ضمانت ایک ہی بنچ میں سماعت کےلئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا گیا

ریلوے ٹریک چوری کے تمام ملزمان کی ضمانت ایک ہی بنچ میں سماعت کےلئے معاملہ چیف ...

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 24 کروڑ روپے کے جیکب آباد ریلوے ٹریک چوری کیس کے تمام ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کی ایک ہی بنچ میں سماعت کے لئے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا ہے ۔گزشتہ روز اس کیس کے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فاضل جج نے ریلوے پولیس سے جواب بھی طلب کر لیا۔ گزشتہ روز دوران کیس کی سماعت ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کے پاس ریلوے ٹریک چوری کے حوالے سے گواہ اور ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔

ٹریک چوری

مزید : صفحہ آخر