لاہو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں

لاہو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہورہے ہیں

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج 22فروری کو منعقدہورہے ہیں ۔جس میں ہائیکورٹ بار کے17ہزار 267ممبران اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کے لئے 2،سیکرٹری کے عہدہ کے لئے 4، نائب صدارت کے لئے2اور فنانس سیکرٹری کے لئے 3امیدوار میدان میں ہیں۔صدارت کے لئے پروفیشنل گروپ اور میاں اسرار الحق گروپ کے مشترکہ امیدوار شفقت محمود چوہان اور عاصمہ جہانگیر کے فرینڈز گروپ کے محمد نعیم آمنے سامنے ہیں ۔نائب صدارت کے لئے عامر جلیل صدیقی اور محمد عرفان عارف شیخ کے درمیان مقابلہ ہے ۔سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے کے لیے جو4 امیدوار میدان میں ہیںان میں میاں عمر فاروق ،میاں اصغر علی ¾ زاہد سکندر شیخ اور میاں احمدچھچھرشامل ہیں۔فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر نبیلہ منظور جعفری ¾ میاں اقبال اورسید اختر شیرازی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ہائیکورٹ بار کے آج ہونے والے انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز الیکشن میلے کابھی اہتمام کیا گیا اور رات گئے تک میوزکل شو جاری رہاجس میںجسی سنگھ و دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -