جمعة المبارک کے موقع پر لاہورپولیس کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

جمعة المبارک کے موقع پر لاہورپولیس کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

  

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارلحکومت مےں جمعة المبارک موقع پر دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لاہورپولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے،سکیورٹی انتظامات کے لئے 3ہزارکے قرےب اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،ہر تھانے کی حدود میں دو دو ناکے لگائے گئے،ڈویژنل ایس پیز ناکوں اور سکیورٹی انتطامات کا معائنہ کرتے رہے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔بتایا گیاہے جمعہ کے روز لا ہور میںدہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی جس کے دوران شہر کے آٹھ داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد کے حکم پر تمام اہم مساجد کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی،بعض حساس مقاما ت پر پولیس نے ناکے لگائے رکھے جس کے دوران مشکوک افراد کی تلاشی لی جاتی رہی،ہر تھانے کی حدود میں دو دو ناکے لگائے گئے،ایس ایچ اوز خود ناکوں پر چیکنگ کرتے رہے جبکہ ڈویژنل ایس پیز بھی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے۔پولیس نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ مساجد سے دوسو ا¿میٹر کے فاصلے پر کروائی،اہم مساجد میں تمام نمازیوں کو بھی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

مزید :

علاقائی -