میو ڈکیت گینگ کے 4 ملزم سرغنہ سمیت گرفتارمال مسروقہ برآمد

میو ڈکیت گینگ کے 4 ملزم سرغنہ سمیت گرفتارمال مسروقہ برآمد

  

لاہور(کرائم سیل) سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن پولیس نے گن پوائنٹ پر شہرےوں سے موبائل فونز، نقدی اور دےگر قےمتی اشےا ءلوٹنے اور چوری کی وارتوں مےںملوث میو ڈکےت و نقب زن گےنگ کے سرغنہ سمےت 4 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے ڈکےتی ،راہزنی اورچوری کی وارداتوں مےں لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالےت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق سی سی پی او لاہو ر چوہدری شفےق احمد نے شہر مےں ڈکےتی ، راہزنی ، چوری اور دےگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لےتے ہوئے ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمید اورڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارکو ان وارداتوں مےںملوث ڈاکوﺅں اور دےگر جرائم پےشہ افراد کو گرفتارکرنے کاحکم دےا ۔جس کے تحت انوےسٹی گےشن اورآپرےشنز ونگ کی سپےشل ٹےمےں دن رات جرائم پےشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہےں۔ اےس پی سی آئی اے محمد عمر ورک نے ڈی اےس پی سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن سلےم مختار بٹ کی سربراہی مےں دےگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولےس ٹےم تشکےل دی اس نے خفےہ اطلاعات پر رےڈ کرکے میو ڈکےت گےنگ کے سرغنہ محمد ارشد عرف میو اور اس کے 3 ساتھےوںشوکت، ندیم مسیح اور اشرف کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ موبائل فونز، 2لاکھ45 ہزارروپے نقدی، جنریٹر اورناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے جبکہ ملزموں کا پانچواں ساتھی صابر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ملزموں نے تھانہ ماڈل ٹاﺅن، کاہنہ، نشتر کالونی فےکٹری اےرےا،کوٹ لکھپت، لےاقت آباد، ، ہربنس پورہ ، نصےر آباد اور سٹی رائیونڈ کے علا قوں مےں ڈکےتی، راہزنی اورچوری کی20 مزیدوارداتوں کا اعتراف کےا ہے۔

مزید :

علاقائی -