شاہدرہ ٹاﺅن ، گیزرپھٹنے سے میاں ،بیوی اور 2 بچیاں جھلس گئیں

شاہدرہ ٹاﺅن ، گیزرپھٹنے سے میاں ،بیوی اور 2 بچیاں جھلس گئیں

  

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ میں گیس کا گیزر دھماکے سے پھٹنے کے باعث میاں ،بیوی اور د و بیٹیاں جھس گئیں ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاﺅن کے علاقہ سعید پارک کے رہائشی خلیل احمد کی بیوی رقیہ بی بی سوئی گیس کی بارباربندش کے باعث سوئی گیس کا گیزر جلانے کے لئے گئی تو گیزر میں گیس جمع ہونے کے باعث آگ جلانے سے زور دار دھماکے سے گیز ر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی قریب ہی کھڑی اس کی بیٹیاں شمائلہ ،مدیحہ اور ان کا والد خلیل آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا ۔

مزید :

علاقائی -