بھتہ خور کاگلبرگ کے تاجر سے 50 لاکھ کا مطالبہ،قتل کی دھمکیاں

بھتہ خور کاگلبرگ کے تاجر سے 50 لاکھ کا مطالبہ،قتل کی دھمکیاں

  

لاہور(کرائم سیل)گلبرگ کے تاجر ندیم شیخ سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا اور بھتہ نہ دینے پر بھتہ خور نے قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پرآئی جی پنجاب خاب بیگ نے سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن کو احکامات جاری کیے کہ بھتہ خور کو جلد گرفتار کیا جائے ۔پولیس نے شہنشاہ نامی بھتہ خور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ تاجر ندیم شیخ کو شہنشاہ نامہ بھتہ خور نے فون کر کے 50لاکھ روپے بھتہ طلب کیا اور نہ دینے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی ۔تاجر ندیم شیخ کا کہنا ہے کہ اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور بھتہ خور شہنشاہ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔تاہم آئی جی پنجاب خان بیگ نے متاثرہ تاجر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -