خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے6افراد زخمی ہو گئے

خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے6افراد زخمی ہو گئے

  

لاہور(کرائم سیل) اسلام پورہ کے علاقہ بند روڈ پر خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے6افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے تلے سے باہر نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ میں ٹیلی فون ایکسچنج بندر وڈ پر واقع صلاح الدین نامی شخص نے خستہ حال عمارت میں گودام بنا رکھا تھا گزشتہ روز عمارت کی چھت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی جس سے6افراد طاہر، وقاص، کرامت، طارق، ہارون وغیرہ ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -