حافظ آباد :مکان کی چھت گر نے سے ایک خاتون ہلاک،6 افراد زخمی

حافظ آباد :مکان کی چھت گر نے سے ایک خاتون ہلاک،6 افراد زخمی

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں مانگٹ نیچا میں مکان کی چھت گرنے سے 35 سالہ خاتون ہلاک جبکہ دیگر 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق احسان اللہ ولد محمد صادق کی بیوی رضیہ بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ گھر کے ایک کمرے میں سو رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں ملبہ تلے دب کر رضیہ بی بی ہلاک جبکہ 14سالہ زوبیہ 11سالہ فضل،8 سالہ عبد اللہ 5سالہ عظیم اور2سالہ مقرب شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے عملہ اور دیہاتیوں نے ملبہ سے زندہ نکال لیا۔

مزید :

علاقائی -