واپڈٹاون ،انتظامیہ نے حکم امتناعی کے باوجود کیٹرنگ کمپنی کے دفتر پر ہلہ بول دیا

واپڈٹاون ،انتظامیہ نے حکم امتناعی کے باوجود کیٹرنگ کمپنی کے دفتر پر ہلہ بول ...

لاہور( کرائم سیل) ا نتظامیہ نے اعجاز احمد خان ڈسٹرکٹ آفیسر کواپریٹو و کنوینئر واپڈا ٹاون کے حکم پرعدالتی احکامات کو پش پشت ڈالتے ہوئے واپڈٹاون میںقائم ایک کیٹرنگ کمپنی کے دفتر پر 250 اہلکارروں کے ہمراہ ہلہ بول دیا، کمپنی کی درخواست پر ا عجاز خاں کے خلاف پرچہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایک کیٹرنگ کمپنی نے واپڈا ٹاون میں شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے ایک لان لیز پر لیا ہوا ہے جس کا کیٹرنگ کمپنی اور واپڈا ٹاون انتظامیہ کے ساتھ کچھ عرصہ سے تنازعہ چل رہا تھا جس کے کیلئے کیٹرنگ کمپنی نے 25 فروری تک عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے ۔گزشتہ روز اعجاز احمد خان ڈسٹرکٹ آفیسر کواپریٹو وپڈا ٹاون نے عدالتی احکامات ہوا اڑادیئے ۔ اعجاز احمد خان نے ذاتی رنجش پر کیٹرنگ کمپنی کا ہرا بھرا لان ہل چلاکرتباہ کردیا۔ اس کے علاوہ وہاں موجود کمپنی منیجر طارق پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی گارڈ للہ یار پر بھی شدید تشدد کے بعد اس سے اسلحہ چھین لیا گیا۔ اعجاز احمد خان نے پولیس کی موجودرگی ھ میں منیجر طارق کو ساتھیوں کی مدد سے یرغمال بنا لیا بعد اں پولیس کی مداخلت پر اسے چھوڑا گیا۔کیٹرنگ کمپنی کی درخواست پر پولیس تھانہ ستوکتلہ نے اعجاز خاں کے خلاف تین افراد پر تشدد اور توڑ پھوڑ کرنے پرچہ درج کرلیاگیا۔

مزید : علاقائی