مناواں، ناجائز تعلقات کے شبہ پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

مناواں، ناجائز تعلقات کے شبہ پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

  

لاہور(کرائم سیل)مناواں کے علاقہ میں بد چلنی کے شبہ میں بھائی نے 26سالہ بہن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کرا دی ۔بتایا گیاہے کہ مناواں کے علاقہ اڈا چھبیل کے رہائشی محنت کش اللہ دتہ نے اپنی بیٹی (ک) کی شادی مقامی رہائشی سلیم سے کچھ عرصہ قبل کی تھی ۔جس سے اس کے دو بچے ہیں ۔تھانہ مناواں پولیس کے مطابق مقتولہ کے نوجوان سے تعلقات تھے اور اکثر دونوں میں ملاقات ہوتی تھی، بھائی عاصم نے متعدد بار اپنی بہن کو نوجوان سے ملنے سے منع کیا مگر وہ باز نہ آئی جس کا اسے رنج تھا۔ گزشتہ روز بھی نوجوان کو ملنے جانے لگی تو دونوں بہن بھائیوں میں تکرار شروع ہو گئی جس پر ملزم بھائی عاصم نے طیش میں فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آکر (ک) موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کروا کر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال پولیس ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -